اتوار 10 جولائی 2022 - 12:01
اپنی نسل کو بچانے کے لئے بچوں کی تعلیم و تربیت پر زور دیں

حوزہ/ جامع مسجد امام رضا (ع) سنٹرل بٹھنڈی جموں کے امام جمعہ نے بچوں کی تعلیم و تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جہاں ہم قربانی کے لیے آمادہ ہوتے ہیں اسی طرح اپنی نسلوں کو بھی بچانے کے لیے آمادہ ہو جائیں اور جو حضرات خمس ادا نہیں کرتےانکی قربانی کہیں قابیل کی قربانی کے مانند نہ ہو جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامع مسجد امام رضا علیہ السلام سنٹرل بٹھنڈی جموں میں بہ اقتداء حجۃ الاسلام والمسلمین سید زوار حسین جعفری خطیب و امام جمعہ و جماعت ادا کی گئی جسمیں کافی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے صدر الحاج عاشق حسین خان نے بھی تمام امت مسلمہ کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ملک میں امن و امان کے لیے دعا کی، اور انجمن حسینی سنٹرل بٹھنڈی کے اراکین نے بھی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اتحاد اور آپسی بھائی چارے کو قائم رکھنے کی تاکید کی۔

مولانا سید زوار حسین جعفری نے اپنے خطبہ میں قربانی کے ساتھ ساتھ پروردگار عالم کی رضا کے لیے اپنی مرضی کو قربان کرنے کو کہا اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جہاں ہم قربانی کے لیے آمادہ ہوتے ہیں اسی طرح اپنی نسلوں کو بھی بچانے کے لیے آمادہ ہو جائیں اور جو حضرات خمس ادا نہیں کرتےانکی قربانی کہیں قابیل کی قربانی کے مانند نہ ہو جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha